عرس تقاریب سے سیدشاہ انورباشاہ قادری کاخطاب
کرنول7؍نومبر(اعتمادنیوز)اولیاء اللہ تعالی کے خاص بندے ہواکرتے
ہیں،اولیاء پراللہ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں،وہ اپنے قبروں میں زندہ
رہتے ہیں،مسلمانوں کوچاہئے کہ اولیاء کی بتائی ہوئی باتوں پرعمل پیراہوں۔ان
خیالات کااظہارسیدشاہ انورباشاہ قادری نے کیا۔درگاہ حضرت سیدشاہ خلیل اللہ
قادری(روضہ درگاہ) کے عرس تقاریب عالیشان پیمانہ پرمنعقدکئے
گئے۔بعدنمازعصرحلقۂ ذکرمنعقدکا گیا،قرآن خوانی کی گئی ۔بعدنمازمغرب سجادہ
نشین حضرت سیدشاہ تاج محمدقادری عرف سیدشاہ انورباشاہ قادری کے مکان سے
صندل شریف برآمدکیاگیا۔فقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے
درگاہ شریف پہنچا،جہاں سجادہ نشین کے دست مبارک سے صندل شریف چڑھایاگیا۔اس
کے بعدحاضرین میں تبرک
تقسیم کیاگیا۔اس موقعہ پرسجادہ نشین نے عاشقان
اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء اللہ کے خداکے قریبی بندے ہواکرتے
ہیں۔ان کی قدرکرنے اوران کی بتائی ہوئی باتوں پرعمل پیراہونے سے دین
ودنیامیں کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ
اولیاء ہی سے اسلام کی ترقی ہوئی ہے،اولیاء نے اسلام کی سرسبزوشادابی کے
لئے اپنی زندگیوں کولگادیا،تبلیغ دین میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی،اولیاء کے
اخلاق سے لوگ ایمان قبول کرتے۔اس موقعہ پرکئی درگاہوں کے سجادگان
اورمعززین شہرشامل رہے ،سیدشاہ میراں باشاہ بخاری،سیدشاہ غوث
پیرقادری،سیدشاہ عابدحسینی چشتی،شیخ ثناء اللہ شریف ،سیدشاہ معین پاشاہ
قادری،سیدصاحب باشاہ قادری،سیدخلیل اللہ قادری،سیدفقیرپاشاہ قادری
اورسیدمحمدکیف کے علاوہ سینکڑوں معتقدین شریک رہے۔